کراچی میں بجلی کے پول سے کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق

اسٹاف رپورٹر  منگل 27 اگست 2024
چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 20 سالہ عبدالوہاب کے نام سے کی اگئی۔

چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 20 سالہ عبدالوہاب کے نام سے کی اگئی۔

  کراچی: ناظم آباد 2 نمبر ممتاز نہاری کے قریب کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

نوجوان کی لاش رکشے میں عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی۔ چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 20 سالہ عبدالوہاب کے نام سے کی گئی۔

واقعہ گھر کے قریب بجلی کے پول سے کرنٹ لگنے کا بتایا جا رہا ہے اور پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے ۔

علاوہ ازیں کراچی میں برسات کے دوران کے الیکٹرک کے 2100 کے فیڈرز نیٹ ورک میں سے 1800 سے زائد فیڈرز سے بلاتعطل بجلی کی فراہمی جاری ہے۔

عارضی متاثرہ علاقوں میں حفاظتی و احتیاطی تدابیر کے تحت بجلی منقطع کی گئی متاثرہ چند علاقوں میں موجود فیلڈ عملے سے سیفٹی کلیئرنس ملتے ہی بجلی سپلائی کی بحالی کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔