ہاردک پانڈیا سے علیحدگی کے بعد سابق اہلیہ کی مبہم پوسٹ

ویب ڈیسک  منگل 27 اگست 2024
نتاشا اور ہاردک پانڈیا میں جولائی میں علیحدگی ہوئی تھی:فوٹو:فائل

نتاشا اور ہاردک پانڈیا میں جولائی میں علیحدگی ہوئی تھی:فوٹو:فائل

 ممبئی: بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا سے علیحدگی کے بعد ان کی سابق اہلیہ نتاشا اسٹینکوویچ کی مبہم پوسٹ سامنے آگئی۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ میں ہاردک پانڈیا کی سابق اہلیہ اور سربیا کی ماڈل نتاشا اسٹینکوویچ  کا کہنا تھا کہ محبت دوسروں کی توہین کرنے کا نام نہیں۔ محبت صابر اور مہربان ہوتی ہے۔محبت نہ دوسروں کی غلطیوں کا حساب رکھتی ہے اور نہ ہی مغرور ہوتی ہے۔ محبت کو جلد غصہ بھی نہیں آتا۔

نتاشا نے مزید کہا کہ محبت تحفظ فراہم کرتی ہے۔ ہمیشہ اعتماد کرتی اورپرامید ہوتی ہے۔ محبت کبھی بھی ناکام نہیں ہوتی۔ بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکوویچ کے درمیان رواں سال جولائی میں طلاق ہوئی تھی۔ ہاردک سے علیحدگی کے بعد نتاشا اپنے بیٹے آگستیا کے ساتھ سربیا منتقل ہوگئی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔