اسلام آباد؛ فیکٹری کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 5مزدور جاں بحق

ویب ڈیسک  منگل 27 اگست 2024
فوٹو : ایکسپریس نیوز

فوٹو : ایکسپریس نیوز

  اسلام آباد: تھانہ ہمک کے علاقے کہوٹہ روڈ پر زیر تعمیر فیکٹری کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 5 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق چھت گرنے سے 8 مزدور ملبے تلے دب گئے جن میں سے تین مزدوروں کو زندہ نکال لیا گیا جبکہ 5 جاں بحق ہوگئے۔ زخمی ہونے والے مزدورں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

گودام سیل کرکے چھت گرنے کی وجوہات جاننے کے لیے انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے، انکوائری کی سفارشات کی روشنی میں کارروائی کی جائے گی۔

جاں بحق ہونے والوں میں سے 3 کا تعلق تونسہ شریف اور ایک کا تعلق ملیر کراچی سے ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں لکی، سجاد، کبیر اور اعجاز شامل ہے۔

اسلام آباد پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف رہیں جبکہ متعلقہ ایس پی، ایس ڈی پی او و دیگر افسران موقع پر موجود رہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔