خاتون کا اغوا، زیادتی کے ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج

ویب ڈیسک  منگل 27 اگست 2024
جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے، درخواست گزار:فوٹو :فائل

جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے، درخواست گزار:فوٹو :فائل

لاہور ہائی کورٹ نے خاتون کے اغوا اور زیادتی کے ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔

جھنگ میں خاتون کا اغوا برائے تاوان اور زیادتی کے کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی۔ عدالت نے تمام ملزمان کی ضمانتیں خارج کردیں۔ ملزمان کی ضمانت خارج ہوتے ہی پولیس نے ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

جسٹس شہباز رضوی نے سیف اللہ سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان کو جان بوجھ کر جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ عدالت تمام ملزمان کی ضمانت منظور کرے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔