پی آئی اے کیبن کریو کی ایمانداری، 50 لاکھ روپے واپس لوٹا دئیے

ویب ڈیسک  منگل 27 اگست 2024
رقم متعلقہ افسران کی موجودگی میں مسافر کے حوالے کی گئی:فوٹو:ایکسپریس نیوز

رقم متعلقہ افسران کی موجودگی میں مسافر کے حوالے کی گئی:فوٹو:ایکسپریس نیوز

  کراچی: قومی ائیرلائن کے کیبن کریو نے طیارے میں ملنے والے 50 لاکھ مسافر کو واپس لوٹا دئیے۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق دمام سے سیالکوٹ کے لیے سفر کرنے والے مسافر سے غیر ملکی کرنسی جس کی پاکستانی مالیت تقریبا 50 لاکھ روپے بنتی ہے طیارے میں رہ گئی تھی۔ پی آئی اے کے کیبن کریو خاور بٹ نے کیبن سے رقم ملنے کے بعد مسافر سے رابطہ کیا۔

تمام رقم متعلقہ افسران کی موجودگی میں مسافر کے حوالے کی گئی۔ مسافر نے پی آئی اے کیبن کریو کے ایمانداری کے جذبے کو بے حد سراہا اور قومی ائر لائن کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔