ہاکی کو دھکا لگا کر چلارہے ہیں، صدر پی ایچ ایف

محمد یوسف انجم  منگل 27 اگست 2024
14 ستمبر کو پاکستانی ٹیم بھارت کے مدمقابل آئے گی
 (فوٹو: ایکسپریس ویب)

14 ستمبر کو پاکستانی ٹیم بھارت کے مدمقابل آئے گی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی کا کہنا ہے کہ ہاکی فیڈریشن کو پرانے سسٹم کی طرح اب بھی دھکا لگاکر چلارہے ہیں، بغیر فنڈنگ کے ہاکی نہیں چل سکتی۔

انہوں نے کہا کہ ادھار کے ٹکٹس لےکر ٹیم کو ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں چین بحھوایا ہے، وہاں 14 ستمبر کو بھارت کے ساتھ میچ بہت اہم ہے۔

صدر پی ایچ ایف کا موقف ہے کہ جس دلدل میں پھنسے تھے، اس میں حکومتی تعاون سے نکل ضرور آئے ہیں تاہم قومی کھیل کو چلانے مزید سپورٹ چاہیے۔

مزید پڑھیں: قومی ہاکی ٹیم ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے کل چین روانہ ہوگی

 

فیڈریشن کے صدر کا کہنا ہے کہ جتنی حکومت مدد ہوگی، اتنا ہی رزلٹ بھی بہتر آئے گا۔آئی جی سندھ کو لیٹر لکھا ہے کہ وہ کراچی کے ایدھی اسٹیڈیم کا چارج فیڈریشن کو دلانے میں مدد کریں۔

انہوں نے کہا کہ اگلے ہفتے جاکر ہم وہاں فیڈریشن کی رٹ قائم کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔