- چیک پوسٹیں ختم اور جرگہ سسٹم بحال کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ کے پی
- الیکشن کمیشن؛ جے یو آئی نے انٹرا پارٹی انتخابات کیلیے 2 ماہ کی مہلت مانگ لی
- وزیراعلیٰ پنجاب کا مین ہول میں بچی گر کر جاں بحق ہونے کا سخت نوٹس
- عظمیٰ بخاری فیک وڈیو کیس؛ ڈی جی ایف آئی اے رپورٹ سمیت عدالت طلب
- کیفین کا معتدل استعمال اور اسکے فوائد
- طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل میں ملوث ایک اور ملزم گرفتار
- وائٹ آئل پائپ لائن پراجیکٹ پر تعمیراتی کام شروع کرنے کیلیے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان معاہدہ
- چیمپئینز ٹرافی؛ کامیاب انعقاد کیلئے آئی سی سی کا وفد پاکستان پہنچ گیا
- وزیراعلیٰ سندھ کی حال ہی میں تعمیر کی گئی سڑکیں ٹوٹنے کی انکوائری کی ہدایت
- ہندو انتہا پسندوں نے بنگلادیشی ٹیم کے بائیکاٹ کیلئے پریشر بڑھا دیا
- خیبر پختونخواہ میں "اختیار عوام کا" موبائل ایپ کا افتتاح
- آئینی ترامیم سے عدلیہ کی آزادی اور صوبائی خودمختاری متاثر ہوگی، پختونخوا بار کونسل
- ماضی کے حریفوں کو بورڈ نے رابطے بحال کرنے کیلئے ساتھ بٹھادیا
- دیر بالا؛ چترال جانے والی گاڑی کھائی میں گرگئی، تین افراد جاں بحق
- پی ٹی آئی کی عدلیہ مخالف تقاریرکیخلاف اور جلسہ رکوانے کیلئے درخواست دائر
- پاکستان کاربن کریڈٹ برآمدات سے سالانہ ایک ارب ڈالر کماسکتا ہے، ماہرین
- مخصوص نشستوں کا معاملہ لٹکا ہوا ہے، اس پر بھی جلد فیصلہ آئے گا، بیرسٹر گوہر
- نوجوان نے بے روزگاری سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی
- سیکیورٹی گارڈ اپنے پستول سے گولی چلنے سے جاں بحق
- چیمپئینز کپ؛ وکٹ گنوانے کے بعد امام الحق ڈریسنگ روم میں آپے سے باہر
کسی کو بھی رنبیر کی فلم اینیمل دیکھنے کے لیے نہیں کہوں گا، فرحان اختر
ممبئی: بالی ووڈ کے اداکار اور فلم میکر فرحان اختر کو کہنا ہے کہ کسی کو رنبیر کپور کی فلم اینیمل دیکھنے کے لیے نہیں کہوں گا۔
فرحان اخترنے ایک انٹرویو میں کہا کہ فلم اینیمل مجھے متاثر نہیں کرسکی، اگر مجھے یہ فلم پروڈیوس کرنے کی پیشکش ہوتی تو میں منع کردیتا فلم میں رنبیرکپور کا کردار مسئلہ تھا۔
اداکار کا کہنا تھا کہ اینیمل ایسی فلم نہیں ہے جسے میں کسی کو دیکھنے کو کہوں، یہ فلم ایسی نہیں جو مجھے چھوجائے یا متاثر کرے اس فلم کا مرکزی کردار ہی مسائل سے بھرپور الجھا ہوا تھا۔
فرحان اختر نے کہا کہ میں کبھی کسی رائٹر، پروڈیوسر یا کسی کو بھی یہ نہیں کہہ سکتا کہ یار یہ فلم مت بناؤ یا اس طرح کی فلم نہیں بننی چاہیے، اگر کوئی مجھے بھی کوئی فلم بنانے سے منع کرے گا تو میں یہی پوچھوں گا کہ تم مجھے منع کرنے والے کون ہوتے ہو؟جس چیز کی اجازت مجھے قانون اور آئین دیتا ہے میں اس حدود میں رہتے ہوئےاپنی مرضی کی فلم تخلیق کرنے کے لیے آزاد ہوں اس سے مجھے کوئی نہیں روک سکتا۔
فلم اینیمل 2023ء کی بلاک بسٹر فلم تھی جس میں رنبیرکپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ فلم کو بے تحاشا تشدد، خون خرابے اور متنازع ڈائیلاگ کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔