- قلیل مدت میں سب سے زیادہ غبارے پھوڑنے کا نیا ریکارڈ قائم
- منصور شاہ سینئر ترین جج ہیں ان کے سوا کوئی اور چیف جسٹس قبول نہیں، حامد خان
- کراچی میں واٹرپمپنگ اسٹیشن کے ٹینک سے لاپتا بچے کی لاش ملی
- پاکستانی سوشل انٹرپرینیو زین اشرف مغل نے گلوبل اسلامک فنانس ایوارڈ 2024 اپنے نام کرلیا
- چیمپئینز کپ؛ بقیہ میچز کی ٹکٹوں کی فروخت شروع
- کراچی؛ بینک سے رقم لیکر نکلے والے شہریوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار
- اسحاق ڈار نے میرا ویزا پراسس روک رکھا ہے، اعظم سواتی کی درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس
- غزہ میں حماس کیساتھ جھڑپ میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی
- وکیل کے گھر چھاپا؛ سی سی پی او، ایس ایچ او اور دیگر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم
- ایم ایم ون سیٹلائٹ کا تجربہ کامیاب رہا، چئیرمین سپارکو
- آرمی چیف اور ججز کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں ہونی چاہیے، حافظ نعیم
- چیک پوسٹیں ختم اور جرگہ سسٹم بحال کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ کے پی
- الیکشن کمیشن؛ جے یو آئی نے انٹرا پارٹی انتخابات کیلیے 2 ماہ کی مہلت مانگ لی
- وزیراعلیٰ پنجاب کا مین ہول میں بچی گر کر جاں بحق ہونے کا سخت نوٹس
- عظمیٰ بخاری فیک وڈیو کیس؛ ڈی جی ایف آئی اے رپورٹ سمیت عدالت طلب
- کیفین کا معتدل استعمال اور اسکے فوائد
- طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل میں ملوث ایک اور ملزم گرفتار
- وائٹ آئل پائپ لائن پراجیکٹ پر تعمیراتی کام شروع کرنے کیلیے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان معاہدہ
- چیمپئینز ٹرافی؛ کامیاب انعقاد کیلئے آئی سی سی کا وفد پاکستان پہنچ گیا
- وزیراعلیٰ سندھ کی حال ہی میں تعمیر کی گئی سڑکیں ٹوٹنے کی انکوائری کی ہدایت
اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی مندی، سرمایہ کاروں کے 54 ارب روپے ڈوب گئے
امن وامان کی ناگفتہ بہ صورتحال، تاجروں کی ہڑتال کی کال اور رول اوور ویک کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو بھی مندی رہی جس کے سبب 51فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں اور سرمایہ کاروں کے مزید 53ارب 99کروڑ 64لاکھ 16ہزار 479روپے ڈوب گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کاروبار کا آغاز تیزی سے ہوا جس سے ایک موقع پر 287پوائنٹس کی تیزی بھی ہوئی لیکن اس دوران بینکنگ آئی ٹی آئل اینڈ گیس سیکٹر میں فوری منافع کے حصول کے لیے حصص کی آف لوڈنگ سے جاری تیزی مندی میں تبدیل ہوگئی۔ ایک موقع پر 493پوائنٹس کی مندی بھی ہوئی تاہم اختتامی لمحات میں اچھے مالیاتی نتائج کی بنیاد پر نچلی قیمتوں پر حصص کی خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے مندی کی شدت میں کمی واقع ہوئی۔
نتیجتاً کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 486.82 پوائنٹس کی کمی سے 78084.24 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، کے ایس ای 30 انڈیکس 164.72 پوائنٹس کی کمی سے 24762.91 پوائنٹس، کے ایس ای آل شئیر انڈیکس 276.94 پوائنٹس کی کمی سے 50326.53 پوائنٹس اور کے ایم آئی 30انڈیکس 666.81پوائنٹس کی کمی سے 123888.38پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری حجم پیر کی نسبت 15.45فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر 59کروڑ 15لاکھ 11ہزار 522vحصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 436 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 163 کے بھاؤ میں اضافہ 222 کے داموں میں کمی اور 51 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں ہال مارک کمپنی لمیٹڈ کے بھاؤ 56.87 روپے بڑھ کر 625.57روپے اور ماڑی پیٹرولیم کمپنی کے بھاؤ 50.90روپے بڑھ کر 3301.72روپے ہوگئے، پی آئی اے ہولڈنگ کے بھاؤ 73.63روپے گھٹ کر 847.50 روپے اور رفحان میظ کے بھاؤ 46.99روپے گھٹ کر 7388روپے ہوگئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔