نجی بینک کے باہر کیش وین سے ڈاکو 3 کروڑ چھین کر فرار

اسامہ اقبال  منگل 27 اگست 2024
فوٹو- فائل

فوٹو- فائل

  اسلام آباد: فراش ٹاؤن کے علاقے تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود میں واقع نجی بینک کے باہر کیش وین سے کیش منتقلی کے دوران ڈاکوؤں 3 کروڑ کیش کے دو بیگ چھین کر فرار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق کیش وین بینک کے باہر کھڑی تھی اور کیش منتقل کیا جا رہا تھا کہ اسی دوران نامعلوم ڈاکوؤں نے کیش کے دو بیگ چھین لیے اور فرار ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں نے فائرنگ بھی کی جس کے نتیجے میں دو سیکورٹی گارڈز طارق اور سلمان زخمی ہوگئے، جائے وقوعہ سے فائرنگ کے 10 خول بھی ملے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں نے تقریباً 3 کروڑ روپے لوٹے اور نیلور کی طرف فرار ہو گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔