- عظمیٰ بخاری فیک وڈیو کیس؛ ڈی جی ایف آئی اے رپورٹ سمیت عدالت طلب
- کیفین کا معتدل استعمال اور اسکے فوائد
- طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل میں ملوث ایک اور ملزم گرفتار
- وائٹ آئل پائپ لائن پراجیکٹ پر تعمیراتی کام شروع کرنے کیلیے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان معاہدہ
- چیمپئینز ٹرافی؛ کامیاب انعقاد کیلئے آئی سی سی کا وفد پاکستان پہنچ گیا
- وزیراعلیٰ سندھ کی حال ہی میں تعمیر کی گئی سڑکیں ٹوٹنے کی انکوائری کی ہدایت
- ہندو انتہا پسندوں نے بنگلادیشی ٹیم کے بائیکاٹ کیلئے پریشر بڑھا دیا
- خیبر پختونخواہ میں "اختیار عوام کا" موبائل ایپ کا افتتاح
- آئینی ترامیم سے عدلیہ کی آزادی اور صوبائی خودمختاری متاثر ہوگی، پختونخوا بار کونسل
- ماضی کے حریفوں کو بورڈ نے رابطے بحال کرنے کیلئے ساتھ بٹھادیا
- دیر بالا؛ چترال جانے والی گاڑی کھائی میں گرگئی، تین افراد جاں بحق
- پی ٹی آئی کی عدلیہ مخالف تقاریرکیخلاف اور جلسہ رکوانے کیلئے درخواست دائر
- پاکستان کاربن کریڈٹ برآمدات سے سالانہ ایک ارب ڈالر کماسکتا ہے، ماہرین
- مخصوص نشستوں کا معاملہ لٹکا ہوا ہے، اس پر بھی جلد فیصلہ آئے گا، بیرسٹر گوہر
- نوجوان نے بے روزگاری سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی
- سیکیورٹی گارڈ اپنے پستول سے گولی چلنے سے جاں بحق
- چیمپئینز کپ؛ وکٹ گنوانے کے بعد امام الحق ڈریسنگ روم میں آپے سے باہر
- چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں پرورش پانے والے 2 جوڑوں کی شادی
- انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم نہ کریں تو پی ٹی آئی کا تنظیمی ڈھانچہ نہیں رہے گا، الیکشن کمیشن حکام
- ایک اور آئی پی پی بجلی کی قیمت میں کمی پر تیار
عمران خان نے بنگلا دیش سے شکست کے بعد محسن نقوی کی اہلیت پر سوال اٹھا دیا
راولپنڈی: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں بنگلا دیش کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کی کرکٹ سے متعلق انتظامی صلاحیتوں پر سوال اٹھا دیا۔
اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف (پی سی بی) عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں بنگلا دیش سے قومی ٹیم کی شکست کا ملبہ چیئرمین پی سی بی پر ڈالتے ہوئے ان پر بدانتظامی اور ناقص سربراہی کا الزام عائد کیا ہے۔
سابق کپتان نے اپنے بیان میں کرکٹ ورلڈ کپ 2023 اور ٹی20 ورلڈ کپ 2024 میں ٹیم کی انتہائی ناقص کارکردگی کا بھی ذکر کیا اور ٹیم کی موجودہ کارکردگی پر بھی تنقید کی۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی ٹیسٹ؛ ڈریسنگ روم کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
انہوں نے کہا کہ ہم پہلی دفعہ ورلڈ کپ کی چار سرفہرست ٹیموں یا ٹی20 کی بڑی 8 ٹیموں میں جگہ نہیں بنا پائے اور اب ہمیں بنگلا دیش سے شرم ناک شکست ہوئی جو ناکامیوں میں ایک اور اضافہ ہے۔
عمران خان نے کہا کہ صرف ڈھائی سال قبل اسی ٹیم نے بھارت کو 10 وکٹوں سے ہرایا تھا، ان ڈھائی برسوں میں ایسا کیا ہوا کہ ہم بنگلا دیش سے 10 وکٹوں سے ہار گئے۔
مزید پڑھیں: مرتے دم تک سرجری! حفیظ کا چیئرمین پی سی بی پر طنز
واضح رہے کہ بنگلا دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ شکست کے بعد قومی ٹیم کا بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا ہے اور میزبان ٹیم نے سیریز میں 0-1 کی برتری بھی حاصل کرلی ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ کو کیا ہوگیا ہے؟ کیون پیٹرسن کا سوال
قومی ٹیم کی ٹیسٹ کرکٹ میں شکستوں کا سلسلہ دراز ہوگیا ہے اور فروری 2021 میں جنوبی افریقہ سے جیت کے بعد ٹیم کو اس دائرے سے نکلنے کے لیے موقعے کی تلاش ہے۔
ٹیسٹ کرکٹ میں ٹیم کو گزشتہ برسوں میں آسٹریلیا، انگلینڈ سے سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز ڈرا ہوئی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔