پولش گول کیپر ووشخ اسٹنزنے نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک  منگل 27 اگست 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

وارسا: پولینڈ فٹبال ٹیم کے گول کیپر ووشخ اسٹنزنے نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

34 سالہ پولش گول کیپر نے اپنے 18 سالہ کیریئر میں چار بار یورپین چیمپئن شپ اور دو بار ورلڈ کپ ٹیم میں شامل رہے اور مجموعی طور پر پولینڈکی 84 میچز میں نمائندگی کی۔

ووشخ اسٹنزنے اپنے طویل فٹبال سفر میں آرسنل ، روما اور  یوونٹس جیسے بڑے بڑے کلبوں کا حصہ رہے۔

اسٹنزنے نے 2006 میں  انگلش کلب آرسنل میں شامل ہونے کے بعد 181 میچ کھیلے اور 2014 اور 2015 میں یکے بعد دیگرے ایف اے کپ ٹائٹل کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔

بعد ازاں 2017 میں انہوں نے اطالوی کلب یوونٹس میں شمولیت اختیار کی اور 252 میچز کھیلے۔ اس دوران انہوں نے ٹیم کے لیے آٹھ بڑی ٹرافیاں نام کیں۔

ووشخ اسٹنزنے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے خوابوں میں بھی نہیں سوچا تھا، جہاں وہ پہنچ چکے ہیں وہاں وہ اپنے تصور میں بھی نہیں پہنچ سکتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے 18 سال تک بلاناغہ تاریخ کے بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ بغیر کسی ڈر کے اعلیٰ سطح پر فٹبال کھیلی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔