تاجر دوست اسکیم کسی صورت واپس نہیں لی جائے گی، چیئرمین ایف بی آر

ارشاد انصاری  منگل 27 اگست 2024
فوٹو- فائل

فوٹو- فائل

  اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریوینیو(ایف بی آر) نے تاجر دوست اسکیم برقرار رکھنے اور قابل ٹیکس آمدنی رکھنے والے تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال کا کہنا ہے کہ تاجر دوست اسکیم کسی صورت واپس نہیں لی جائے گی اور تاجر دوست اسکیم کو تاجروں کے تعاون سے ہی نافذ کیا جائے گا۔

چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ تاجروں کے تمام جائز مطالبات پورے کیے جائیں گے اور اس کے علاوہ مارکیٹ ریٹ پر نظر ثانی بھی ہوسکتی ہے، چھوٹی دکانوں پر غیرضروری بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔

چیئرمین ایف بی آر کا مزید کہنا تھا کہ ایڈوانس انکم ٹیکس کا صاف وشفاف طریقہ کار بنایا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔