گورنرسندھ کا گھوٹکی کے صحافی محمد بچل کے قتل کا نوٹس

اسٹاف رپورٹر  منگل 27 اگست 2024
فوٹو- فائل

فوٹو- فائل

  کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گھوٹکی میں کچے کے ڈاکوؤں کے حملے کے نتیجے میں قتل ہونے والے صحافی محمد بچل کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

انہوں نے ہدایت دی کہ واقعہ کی شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات یقینی بناکر قاتلوں کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

گورنرسندھ نے مرحوم کی مغفرت ، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔