سوسائٹی، اکانومی اور گورننس کو ڈیجیٹلائز کر رہے ہیں، وزیر مملکت شزہ فاطمہ

خصوصی رپورٹر  منگل 27 اگست 2024
فوٹو- فائل

فوٹو- فائل

  اسلام آباد: وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ موجودہ دور میں آئی ٹی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، ڈیجیٹل پاکستان وزیراعظم شہباز شریف کا ویژن ہے، ملک میں ڈیجیٹلائزیشن کا عمل جاری ہے سوسائٹی، اکانومی اور گورننس کو ڈیجیٹلائز کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے منگل کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی ٹی سی این ایشیاء 2024 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا ڈیجیٹل پاکستان کے سفر پر گامزن ہیں حکومت اصلاحات کے ایجنڈے پر کار بند ہے ملک کی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے اور پاکستان کے نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیتیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر میں ڈیجیٹلائزیشن کا عمل جاری ہے حکومت تمام شعبوں میں شفافیت کو یقینی بنا رہی ہے سرمایہ کاروں کو بہترین ماحول کی فراہمی کے لیے کام جاری ہے ۔

وزیر مملکت شزہ فاطمہ نے کہا کہ سوسائٹی، اکانومی اور گورننس کو ڈیجیٹلائز کرنے کے ساتھ ساتھ بہتر کنکٹیویٹی کے لیے اقدامات جاری ہیں اگلے سال اپریل یا مئی میں فائیو جی اسپیکٹرم اپریشنل کر دیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔