محبت ایک قربانی ہے جو ایک پارٹنر کو دینی پڑتی ہے، سمانتھا رتھ پرابھو

ویب ڈیسک  منگل 27 اگست 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 ممبئی: بھارتی اداکارہ سمانتھا رتھ پرابھو نے کہا کہ محبت ایک قربانی ہے اور بعض اوقات ایک پارٹنر کو زیادہ کوشش کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جب دوسرا ایسا نہ کرسکے۔

انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے مشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

سمانتھا نے کہا کہ محبت میں کبھی کبھار آپ کو ساتھ دینا پڑتا ہے جبکہ دوسرا لوٹانے کی پوزیشن میں نہ ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس وقت تک قربانی دیتی رہیں گی جب تک کہ دوسرا واپس لوٹانے کے قابل نہ ہو۔

یاد رہے کہ سمانتھا رتھ نے 2017 میں اداکار ناگا چیتانیا سے شادی کی تھی، جو 2021 میں طلاق پر ختم ہوئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔