ایف بی آر کی ا سمگل شدہ گاڑیوں کے حوالے سے ایمنسٹی اسکیم کی افواہوں کی تردید

خصوصی رپورٹر  منگل 27 اگست 2024
فوٹو- فائل

فوٹو- فائل

  اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریوینیو(ایف بی آر) نے ا سمگل شدہ گاڑیوں کے حوالے سے ایمنسٹی اسکیم کی افواہوں کی تردید کردی ہے۔

ایف بی آر کے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریوینیو(ایف بی آر) کے نوٹس میں یہ بات آئی ہے کہ سوشل میڈیا پر اسمگل شدہ گاڑیوں کو ریگولرائز کرنے کے حوالے سے ایمنسٹی اسکیم کے بارے میں کچھ افواہیں گردش کررہی ہیں۔

ایف بی آر ان افواہوں کی تردید کرتا ہے اور یہ واضح کرنا چاہتا ہے کہ اس وقت ایسی کوئی اسکیم وفاقی حکومت کے زیر غور نہیں ہے۔

لہٰذا عام لوگوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی یا کسی دوسرے غیر تصدیق شدہ ذرائع سے موصول ہونے والی گمراہ کن خبروں پر یقین نہ کریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔