سلمان خان کا نئی فلم ’سکندر‘ کی شوٹنگ کیلئے 45 دن کا شیڈول جاری

ویب ڈیسک  منگل 27 اگست 2024
فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

 ممبئی: بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان اپنی آنے والی فلم ’سکندر‘ کے لیے ممبئی میں 45 دن کے طویل شیڈول کی شوٹنگ کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی پروڈکشن کے لیے ممبئی کے ایک بڑے فلم اسٹوڈیو میں مختلف حصوں کو دوبارہ بنایا کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس شیڈول میں نہ صرف ایکشن بلکہ جذباتی اور ڈرامائی مناظر بھی شامل ہوں گے۔

’سکندر‘ میں سلمان خان کے ساتھ راشمیکا مندانا، ستیاراج اور پرتیک ببر بھی اس شیڈول میں شامل ہوں گے۔

یاد رہے کہ ’سکندر‘ کی ریلیز کی منصوبہ بندی عید 2025 پر کی جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔