ڈی جی ایس بی سی اے کی تقرری کیخلاف درخواست پرفریقین کو نوٹس جاری

کورٹ رپورٹر  بدھ 28 اگست 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے ڈی جی ایس بی سی اے کی خلاف ضابطہ تقرری کیخلاف درخواست پر چیف سیکریٹری سندھ، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر حکام کو نوٹس جاری کردیے۔

ہائیکورٹ میں ڈی جی ایس بی سی اے کی خلاف ضابطہ تقرری کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ مذکورہ عہدہ ٹیکنیکل عہدہ ہے جبکہ ڈی جی رشید سولنگی کے پاس کوئی ٹیکنیکل سند موجود نہیں اور وہ اس عہدے کے لائق نہیں لہذا رشید سولنگی کی تقرری کالعدم قرار دی جائے۔

عدالت نے سیکریٹری سندھ، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔