- کیفین کا معتدل استعمال اور اسکے فوائد
- طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل میں ملوث ایک اور ملزم گرفتار
- وائٹ آئل پائپ لائن پراجیکٹ پر تعمیراتی کام شروع کرنے کیلیے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان معاہدہ
- چیمپئینز ٹرافی؛ کامیاب انعقاد کیلئے آئی سی سی کا وفد پاکستان پہنچ گیا
- وزیراعلیٰ سندھ کی حال ہی میں تعمیر کی گئی سڑکیں ٹوٹنے کی انکوائری کی ہدایت
- ہندو انتہا پسندوں نے بنگلادیشی ٹیم کے بائیکاٹ کیلئے پریشر بڑھا دیا
- خیبر پختونخواہ میں "اختیار عوام کا" موبائل ایپ کا افتتاح
- آئینی ترامیم سے عدلیہ کی آزادی اور صوبائی خودمختاری متاثر ہوگی، پختونخوا بار کونسل
- ماضی کے حریفوں کو بورڈ نے رابطے بحال کرنے کیلئے ساتھ بٹھادیا
- دیر بالا؛ چترال جانے والی گاڑی کھائی میں گرگئی، تین افراد جاں بحق
- پی ٹی آئی کی عدلیہ مخالف تقاریرکیخلاف اور جلسہ رکوانے کیلئے درخواست دائر
- پاکستان کاربن کریڈٹ برآمدات سے سالانہ ایک ارب ڈالر کماسکتا ہے، ماہرین
- مخصوص نشستوں کا معاملہ لٹکا ہوا ہے، اس پر بھی جلد فیصلہ آئے گا، بیرسٹر گوہر
- نوجوان نے بے روزگاری سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی
- سیکیورٹی گارڈ اپنے پستول سے گولی چلنے سے جاں بحق
- چیمپئینز کپ؛ وکٹ گنوانے کے بعد امام الحق ڈریسنگ روم میں آپے سے باہر
- چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں پرورش پانے والے 2 جوڑوں کی شادی
- انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم نہ کریں تو پی ٹی آئی کا تنظیمی ڈھانچہ نہیں رہے گا، الیکشن کمیشن حکام
- ایک اور آئی پی پی بجلی کی قیمت میں کمی پر تیار
- جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والا مسافر کراچی ایئرپورٹ پر گرفتار
ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے ایک اور مشکل تیار
واشنگٹن: امریکا کے سابق صدر اور ری پبلکن کی جانب سے نامزد صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے ایک مشکل تیار ہو گئی ہے۔
امریکی محکمہ انصاف نے دو ہزار بیس الیکشن کے بعد ہنگاموں کی نئی فرد جرم تیار کرلی، واشنگٹن کیس کی نئی فرد جرم میں وہی چار الزامات ہیں، جو پہلے ٹرمپ پر عائد کئے گئے تھے۔
سپریم کورٹ نے یکم جولائی کو فیصلہ دیا تھا ٹرمپ کے خلاف صدارت کے دوران اقدامات پر مجرمانہ کارروائی نہیں ہو سکتی۔
نئی فردجرم میں یہ الزامات شامل نہیں کہ ٹرمپ نے اپنی الیکشن شکست کو تبدیل کرنے کیلئے محکمہ انصاف پر دبائو ڈالا۔
نئی فرد جرم کے مطابق ٹرمپ نے جو بائیڈن سے اپنی شکست روکنے کیلئے کثیر جہتی سازش کی۔
محکمہ انصاف کے ترجمان کا کہنا ہے۔ کیس نئی گرینڈ جیوری کے سامنے پیش کیا گیا، جس نے ابتدائی کیس میں شہادتیں ریکارڈ نہیں کیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل نے نئی پیشرفت پر کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔