اسلام آباد: بینک میں 3 کروڑ روپے کا ڈاکا، سیکیورٹی گارڈ قتل

افتخار چوہدری  بدھ 28 اگست 2024
(فوٹو: انٹرنیٹ)

(فوٹو: انٹرنیٹ)

 اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود کے بینک میں 10 سال میں سب سے بڑا 3 کروڑ روپے کا میں ڈاکا پڑگیا، 3 ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک سیکیورٹی گارڈ جاں بحق، دوسرا شدید زخمی ہو گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکودن دیہاڑے کارمیں سترہ میل جھنگی سیداں میں واقع بینک پہنچے، جہاں پر بینک کی گاڑی کیش وصول کرنے کے لیے پہنچی تھی اور بینک سے کیش گاڑی میں منتقل کیا جا رہا تھا، ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے نجی کمپنی کا سکیورٹی گارڈ سلیمان موقع پرہی دم توڑگیا جبکہ دوسرا سکیورٹی گارڈ طارق شدید زخمی ہوگیا، جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ اسلام آباد میں پچھلے دس سالوں میں کسی بھی بینک میں ہونے والی یہ سب سے بڑی بینک ڈکیتی ہے۔ آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے ڈی آئی جی اسلام آباد علی رضا کی سربراہی میں مختلف سپیشل انویسٹی گیشن پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ پولیس ٹیموں نے دستیاب شواہد اور جدید تکنیکی بنیادوں پر ملزمان کو ٹریس کرنے کے لیے کام شروع کردیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔