- گاڑی کی بنجی جمپنگ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم
- رات دیر تک جاگنا ذیابیطس کا خطرہ 50% سے زیادہ بڑھا دیتا ہے
- وزن کم کرنا انفیکشن کیخلاف بھی تحفظ فراہم کرسکتا ہے، تحقیق
- رکشہ میں بھول جانے والا ہیروں کا ہار ڈرائیور نے مسافر کو واپس کردیا
- ایلیٹ فورس کا جوان دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق
- پی ٹی آئی نے آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترامیم کیخلاف درخواست واپس لے لی
- سندھ اسمبلی میں وزیراعلی خیبر پختون خوا کے خلاف قرارداد پیش
- اسلام آباد؛ 8 سال سے مطلوب انسانی اسمگلر گرفتار
- ہائی بلڈ پریشر میں پھل اور سبزیوں کا استعمال، ایک آسان علاج
- خیبرپختونخوا میں یونیورسٹیز کی زمین فروخت کرنے پر حکم امتناع جاری
- طیب اکرام انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے بلا مقابلہ صدر منتخب
- آن لائن ڈیلوری رائیڈر سے دورانِ واردات پولیس مقابلے میں ڈکیت ہلاک
- عمان کا 10 روزہ مفت ویزے کا اعلان
- خیبرپختونخوا میں نئی اینٹی کرپشن فورس کے قیام کا فیصلہ
- حکومت کی یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کی تردید
- نوئیڈا اسٹیڈیم؛ پنکھوں سے آؤٹ فیلڈ سکھائی جانے لگی
- افغان طالبان کی سرحد پار سے فائرنگ، جوابی کارروائی میں 16 ہلاک، 27 زخمی، دو ٹینک تباہ
- کراچی؛ ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار، پولیس یونیفارم و اسلحہ برآمد
- پی ٹی آئی وکیل شعیب شاہین کی بازیابی کیلیے آئی جی اسلام آباد فوری ہائیکورٹ طلب
- کراچی ایئرپورٹ پر رواں سال جعلی دستاویزات پر 83 ملزمان گرفتار ہوئے، ایف آئی اے
شردھا کپور کا ہریتھک روشن کے گھر منتقل ہونے کا فیصلہ
ممبئی: بالی ووڈ کی نئی بلاک بسٹر فلم ‘استری 2′ کی ہیروئن شردھا کپور بہت جلد سُپر اسٹار ہریتھک روشن کی رہائش گاہ میں منتقل ہونے والی ہیں۔
شردھا کپور نے اپنی حالیہ فلم ‘استری 2′ کی ریکارڈ توڑ کامیابی کی وجہ سے باکس آفس اور شوبز کی دُنیا میں دھوم مچائی ہوئی ہے، ہر طرف صرف شردھا کپور کی گونج اور چرچے ہیں۔
اس فلم کی غیرمعمولی کامیابی نے جہاں شردھا کپور کو پیشہ ورانہ زندگی میں ترقی دی ہے تو وہیں اب اداکارہ نے اپنی نجی زندگی میں بھی کچھ تبدیلیاں کرکے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شردھا کپور بہت جلد اکشے کمار کی نئی پڑوسی بننے والی ہیں، اداکارہ ممبئی کے علاقے جوہو میں ہریتھک روشن کے اپارٹمنٹ میں منتقل ہو رہی ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی عمارت کے ایک پُرتعیش ڈوپلیکس اپارٹمنٹ میں اکشے کمار بھی اپنی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ اور اپنے بچوں کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔
مزید پڑھیں: 7 دن میں 400 کروڑ بزنس، ’استری2‘ نے ہندی سینما کا نیا ریکارڈ بنادیا
اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ بالی ووڈ اداکار ورون دھون اپنی اہلیہ نتاشا دلال اور بیٹی کے ہمراہ ہریتھک روشن کے اپارٹمنٹ میں منتقل ہوں گے لیکن یہ ممکن نہیں ہوسکا۔
واضح رہے کہ 15 اگست کو ریلیز ہونے والی فلم ‘استری 2′ نے دنیا بھر کے باکس آفس پر 589 کروڑ روپے کی کمائی کرلی ہے جبکہ تاحال فلم کی کمائی کا سلسلہ جاری ہے۔
شردھا کپور اور راجکمار راؤ کی یہ فلم عالمی باکس آفس پر 400 کروڑ روپے کا سنگ میل عبور کرنے والی سب سے تیز ترین بالی ووڈ فلم بن گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔