غیرت کے نام پر شوہر نے بیلچہ مار کر بیوی کو قتل کردیا

ویب ڈیسک  بدھ 28 اگست 2024
ملزم نے ابتدائی تحقیقات میں قتل کا اعتراف کرلیا، پولیس :فوٹو:فائل

ملزم نے ابتدائی تحقیقات میں قتل کا اعتراف کرلیا، پولیس :فوٹو:فائل

 راولپنڈی: غیرت کے نام پر شوہرنے بیلچہ مارکربیوی کو قتل کر دیا اور لاش کھیت میں دفنا دی۔

پولیس کے مطابق واقعہ راولپنڈی میں دو روز قبل پیش آیا۔ ملزم کے گھر کے قریب سے لاش اور آلہ قتل برآمد کرکے مقتولہ خاتون کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق شوہر چند ماہ سے اپنی بیوی پر بدچلنی کا الزام عائد کررہا تھا۔ مقتولہ نے اس بارے میں اپنی بہنوں کو بھی بتایا تھا۔ دو روز قبل داماد نے اطلاع دی کہ بیٹی کا حادثے میں انتقال ہوگیا ہے۔

بیٹی کے گھر پہنچنے پر علم ہوا کہ ملزم نے بیلچہ مارکراسے قتل کر دیا اورلاش کہیں دفن کر دی۔ ملزم نے لاش بعد میں نکال کر ایکسیڈنٹ کا ڈرامہ رچایا۔ پولیس نے مقتولہ کی لاش نکال کر پوسٹمارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو منتقل کردی۔ ملزم گرفتار کرکے بیلچہ برامد کرلیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر ملزم نے  قتل کا اعتراف بھی کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔