- ڈیلیوری ایجنٹ کی 18 گھنٹے کی ڈیوٹی کے بعد پلک جھپکتے ہی موت
- پیمرا کا پاکستان ڈی وارمنگ مہم کو میڈیا کی شراکت سے کامیاب بنانے کا عزم
- ڈرون کیمرہ کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ ناکام، دو منشیات فروش گرفتار
- کراچی؛ پولیس نے چھینے گئے موبائل فون برآمد کر کے مالکان کے حوالے کر دیے
- لبنان کی موجودہ صورتحال پر سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس منعقد
- پی ٹی آئی جلسہ سے متعلق حکومتی حکمت عملی سامنے آگئی، پولیس کو خصوصی ٹاسک دیے گئے
- ’IMFپروگرام کی شرائط کا اثر پاک ،چین معاشی تعلقات پر پڑرہا ہے‘
- سیاسی جلسے میں وقت کی اونچ نیچ ہوسکتی ہے، پی ٹی آئی وزیر
- کراچی میں دکاندار نے حاضر دماغی سے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی
- لاہور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران کانسٹیبل شہید
- کراچی: سیف سٹی پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کا آغاز
- دوسرا ون ڈے: افغانستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر سیریز جیت لی
- پارلیمان کا قانون سازی کا اختیار آئینی حدود کے تابع ہے، سپریم کورٹ
- کراچی: لیاقت آباد انڈر پاس کےقریب فائرنگ، دو خواتین زخمی
- رواں سال خیبرپختونخوا میں پہلا پولیو کیس رپورٹ، وزیراعلیٰ کا سخت نوٹس
- آئینی ترامیم پر جے یو آئی سے مشاورت نہ ہوئی تو بھی نمبرز پورے کریں گے، بلاول بھٹو
- ہزارہ ایکسپریس کے حادثے کے بعد معطل ہونےو الے 6 ریلوے ملازمین بحال
- وزیراعلیٰ سندھ کی سیلاب سے تباہ اسکولوں کی بحالی کا کام 2026 تک مکمل کرنے کی ہدایت
- لاہور میں پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاری پر مشتعل افراد کا احتجاج
- چین میں پیش کیے گئے ’پانڈا کتے‘
ہمایوں سعید نے فردوس جمال کی تنقید پر خاموشی توڑ دی
کراچی: پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے میگا اسٹار ہمایوں سعید نے بالآخر سینیئر اداکار فردوس جمال کی تنقید پر ردعمل دے دیا۔
چند روز قبل ایک انٹرویو کے دوران فردوس جمال نے کہا تھا کہ میری نظر میں ہمایوں سعید ایک اچھے اداکار نہیں ہیں، انڈسٹری میں اُن سے بہتر اور باصلاحیت اداکار بھی موجود ہیں۔
فردوس جمال کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمایوں سعید کو بہت وسائل دیے ہیں، اُنہیں پلیٹ فارمز ملے ہیں اور اُنہوں نے چند اچھے ڈراموں میں کام کیا ہے جس کی وجہ سے لوگ اُنہیں پسند کرتے ہیں
اُنہوں نے کہا تھا کہ ہمایوں سعید اپنے وسائل کا استعمال کرتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں، وہ اپنے سے کسی اچھے اداکار کو آگے نہیں آنے دیتے۔
مزید پڑھیں: ہمایوں سعید دوسرے اداکاروں کو آگے نہیں آنے دیتے، فردوس جمال
اس تنقید کے بعد جہاں چند نامور پاکستانی اداکاروں نے فردوس جمال کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ہمایوں سعید کا دفاع کیا تو وہیں اداکار یاسر حسین اس تنازعے پر پاکستانی ٹی وی میزبانوں پر برس پڑے۔
یاسر حسین نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ مجھے ہمایوں سعید بہت پسند ہیں، وہ ہماری فلم انڈسٹری کے بڑے اسٹار ہیں لیکن میری نظر میں فردوس جمال صاحب بھی کمال اداکار ہیں۔
اُنہوں نے ٹی وی میزبانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اس عُمر میں فردوس جمال کو شوز میں بُلا کر اُن سے خاص قسم کے متنازعہ سوال پوچھنا مناسب بات نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: فردوس جمال میں منفیت کُوٹ کُوٹ کر بھری ہے، اسما عباس
اداکار نے شدید برہم ہوتے ہوئے کہا کہ ایک ہی بار فردوس جمال سے اسٹام پیپر پر لکھوا لیں کہ وہ ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں اور پھر اُنہیں بخش دیں۔
یاسر حسین کا یہ پیغام جہاں سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو وہیں ہمایوں سعید نے بھی یاسر حسین کی اسٹوری اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ری شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہاں! یہ پیغام تمام میزبانوں کے لیے ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔