بچوں میں دورے پڑنے کا تعلق جینیات سے ہوتا ہے، تحقیق

ویب ڈیسک  بدھ 28 اگست 2024
[فائل-فوٹو]

[فائل-فوٹو]

سائنسدانوں نے حالیہ تحقیق میں دورے پڑنے کی بیماری میں مبتلا بچوں کا تجزیہ کیا ہے۔

شرکا کے جینیاتی کوڈ کا استعمال کرتے ہوئے ایک ڈش میں اسٹیم سیلز کو بڑھا کر سائنسدانوں نے پایا کہ DENND 5A نامی جین میں ہونے والی تبدیلیوں سے خلل پیدا ہوتا ہے اور یہ خرابی دماغی خلیات کو نشوونما کے دوران مناسب طریقے سے تقسیم ہونے سے روکتی ہے۔

اس کا نتیجہ ایک ترقی پذیر دماغ ہوتا ہے جس میں اسٹیم سیل کم ہوتے ہیں اور دماغ کے جنین کے طور پر نشونما پانے کی مدت ہوجاتی ہے۔

محققین کا مزید کہنا تھا کہ یہ تحقیق خاندان کے ممبران کو جینیاتی تغیر سے متعلق ٹیسٹ کرنے کی بھی اجازت دیتی ہے تاکہ وہ خاندانی منصوبہ بندی کے بارے میں باخبر انتخاب کرسکیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔