فخر، اعظم، عامر، عماد کو این او سی مل گیا، صائم محروم

ویب ڈیسک  بدھ 28 اگست 2024
چاروں کرکٹرز کیریبئن پریمیئر لیگ کھیلیں گے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

چاروں کرکٹرز کیریبئن پریمیئر لیگ کھیلیں گے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان اور اوپنر فخر زمان کو کیریبئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کیلئے این او سی جاری کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وکٹ کیپر اعظم خان اور اوپنر فخر زمان کے علاوہ محمد عامر اور آل راؤنڈر عماد وسیم کو بھی لیگ کیلئے این او سی جاری کیا گیا ہے۔

اعظم خان گیانا ایمازون واریئرز، فخر زمان اینٹیگا اینڈ باربوڈا فیلکنز کے لیے میدان میں اتریں گے۔ اسی طرح عامر اور عماد بھی اینٹیگا اینڈ باربوڈا فیلکنز کا حصہ ہوں گے۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی ٹیسٹ؛ ڈریسنگ روم کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

دوسری جانب اوپنر صائم ایوب کو سی پی ایل کے لیے این او سی نہیں دیا گیا ہے ، وہ اس وقت پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ موجود ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔