کراچی میں ہلکی بارش اور بوندا باندی سے موسم خوشگوار

ویب ڈیسک  بدھ 28 اگست 2024
فوٹو : اسکرین گریب

فوٹو : اسکرین گریب

  کراچی: شہر قائد کے بیشتر علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ تھم گیا تاہم کچھ علاقوں میں بوندا باندی تاحال جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، بارش کے بعد شہر قائد کا موسم خوشگوار ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش گلشنِ حدید میں 62 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ بن قاسم میں 44، قائد آباد میں 29، سرجانی میں 19، کورنگی میں 18 اور یونیورسٹی روڈ پر 17 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

واضح رہے کہ موجودہ سسٹم 29 اگست کی صبح سسٹم بحیرہ عرب میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے بعد سسٹم مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔

مزید پڑھیں؛ کراچی میں آج سے تیز ہواؤں کیساتھ موسلا دھار بارش کا امکان

سسٹم شدت اختیار کرنے کے بعد کراچی کے جنوب مغرب میں داخل ہوگا جس کے زیر اثر کراچی میں تیز ہوائیں چلیں گی جبکہ موسلادھار بارش ہونے کے ساتھ سمندر میں شدید طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔

طاقتور مون سون ہواؤں کا سسٹم سندھ بھر میں طوفانی بارشوں کا سبب بنے گا جس کے باعث ٹھٹھہ اور بدین میں 300 تا 400 ملی میٹر جبکہ کراچی میں 150 تا 200 ملی میٹر بارش کا امکان ہے۔

سسٹم قریب آنے پر بارش میں شدت آئے گی، 28 تا 30 اگست کراچی سمیت سندھ بھر میں طوفانی بارشیں متوقع ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔