- منصور شاہ سینئر ترین جج ہیں ان کے سوا کوئی اور چیف جسٹس قبول نہیں، حامد خان
- کراچی میں واٹرپمپنگ اسٹیشن کے ٹینک سے لاپتا بچے کی لاش ملی
- پاکستانی سوشل انٹرپرینیو زین اشرف مغل نے گلوبل اسلامک فنانس ایوارڈ 2024 اپنے نام کرلیا
- چیمپئینز کپ؛ بقیہ میچز کی ٹکٹوں کی فروخت شروع
- کراچی؛ بینک سے رقم لیکر نکلے والے شہریوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار
- اسحاق ڈار نے میرا ویزا پراسس روک رکھا ہے، اعظم سواتی کی درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس
- غزہ میں حماس کیساتھ جھڑپ میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی
- وکیل کے گھر چھاپا؛ سی سی پی او، ایس ایچ او اور دیگر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم
- ایم ایم ون سیٹلائٹ کا تجربہ کامیاب رہا، چئیرمین سپارکو
- آرمی چیف اور ججز کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں ہونی چاہیے، حافظ نعیم
- چیک پوسٹیں ختم اور جرگہ سسٹم بحال کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ کے پی
- الیکشن کمیشن؛ جے یو آئی نے انٹرا پارٹی انتخابات کیلیے 2 ماہ کی مہلت مانگ لی
- وزیراعلیٰ پنجاب کا مین ہول میں بچی گر کر جاں بحق ہونے کا سخت نوٹس
- عظمیٰ بخاری فیک وڈیو کیس؛ ڈی جی ایف آئی اے رپورٹ سمیت عدالت طلب
- کیفین کا معتدل استعمال اور اسکے فوائد
- طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل میں ملوث ایک اور ملزم گرفتار
- وائٹ آئل پائپ لائن پراجیکٹ پر تعمیراتی کام شروع کرنے کیلیے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان معاہدہ
- چیمپئینز ٹرافی؛ کامیاب انعقاد کیلئے آئی سی سی کا وفد پاکستان پہنچ گیا
- وزیراعلیٰ سندھ کی حال ہی میں تعمیر کی گئی سڑکیں ٹوٹنے کی انکوائری کی ہدایت
- ہندو انتہا پسندوں نے بنگلادیشی ٹیم کے بائیکاٹ کیلئے پریشر بڑھا دیا
2026 ٹی20 ورلڈکپ میں بھی امریکی ٹیم پاکستان کو ہرائے گی، آصف کی پیشگوئی
سابق کرکٹر محمد آصف نے پیشگوئی کی ہے کہ سال 2026 ٹی20 ورلڈکپ میں بھی امریکی پاکستان شکست دے گی۔
یوٹیوب پر ایک پوڈ کاسٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر محمد آصف نے پاکستانی ٹیم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پہلی بار ٹی20 ورلڈکپ کھیلنے والی ٹیم سے ہار رہے ہیں، ٹیم سے بڑا میگا ایونٹ کیلئے اسٹاف پہنچا ہوا تھا۔
انہوں نے کہا کہ محض ہوسٹ ہونے کی وجہ سے کھیلنے والی ٹیم سے ہارنا شرمناک ہے اور جس طرح کی پاکستان کرکٹ چل رہی ہے امریکا ایک مرتبہ پھر پاکستان کو 2026 ٹی20 ورلڈکپ میں ہرا دے گا۔
مزید پڑھیں: فخر، اعظم، عامر، عماد کو این او سی مل گیا، صائم محروم
سابق کرکٹر سے ہوسٹ نے وجہ پوچھی کیوں؟ جس پر انہوں نے کہا کہ 2026 ورلڈکپ سے پہلے ہم کپتان، کوچ اور ٹیم تبدیل کردیں گے۔۔ پوری دنیا 2، 3 سال کا پلان لیکر چلتی ہے لیکن ہمارے پاس ایسا نہیں۔
مزید پڑھیں: قتل کے مقدمے میں نامزد شکیب الحسن کیا دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلیں گے؟
بالرز کو تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے محمد آصف نے کہا کہ ہمارے بالرز اب فرینڈلی ہوچکے ہیں، انہیں بلےباز چھکا، چوکا لگاتا ہے تو ہنستے ہیں اور اگلے بال پر دوبارہ وہی غلطی دہراتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری بھی سب سے دوستیاں تھیں لیکر گراؤنڈ میں کوئی چھکا چوکا لگاتا تھا تو وکٹ لینے کیلئے پریشان رہتے تھے ایسے میں کئی بار جرمانے بھی بھگتے، مگر آج کی لاٹ سمجھ نہیں آتی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔