- چین نے پاکستان کا قرض رول اوور کرنے سے انکار نہیں کیا، وزیر خزانہ
- کراچی میں جعلی سفری دستاویزات پر سفر کرنے والے مسافروں کا سہولت کار گرفتار
- چیف جسٹس کی آف دی ریکارڈ گفتگو غلط انداز میں رپورٹ کی گئی، سپریم کورٹ
- بچوں کی طبیعت ناساز ہونے پر امریکی کمپنی نے ملازمین کی چھٹی بند کر دی
- اسلام آباد میں پی آئی اے طیارہ کا بے یار و مددگار، مسافر بے حال
- کراچی میں اگلے 10 روز تک بارش کا امکان نہیں، محکمہ موسمیات
- معاہدے پر عمل نہ ہوا تو بجلی کے بلوں کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کریں گے، حافظ نعیم
- خیبرپختونخوا حکومت نے اساتذہ کے تبادلوں کی نئی پالیسی جاری کر دی
- جاپان کا موجودہ سپرکمپیوٹرز سے 1000 گُنا تیز مشین بنانے کا اعلان
- پی ٹی آئی رہنماؤں پر کیا الزامات عائد ہیں؟ ایف آئی آر سامنے آگئی
- امیگریشن حکام کے ہاتھوں 83 افراد جعلی دستاویزات کی بنیاد پر گرفتار
- لاہور کے مختلف علاقوں سے 7 افراد کی لاشیں ملیں
- ایئر پورٹس کی آؤٹ سورسنگ؛ کراچی، لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس کے نئے اعدادوشمار طلب
- پتوکی؛ کھیت میں گھسنے پر بااثر زمیندار نے کلہاڑی سے گدھی کی ٹانگ کاٹ دی
- لاہور میں گھریلو ملازمہ مالکن کو نشہ آور چیز پلا کر گھر کا صفایا کر گئی
- شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے میں ملوث انسانی اسمگلر گرفتار
- روس کو میزائلوں کی فراہمی؛ برطانیہ، جرمنی اور فرانس کا ایران پر پابندیوں کا اعلان
- انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا صارفین کیلئے محفوظ بنانے کی مہم کا آغاز
- زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی پیش قدمی رک گئی
- چین کے اعلیٰ سطح کے تجارتی وفد کا ایس آئی ایف سی کا دورہ
زارا نور عباس نے بیٹی کا چہرہ نہ دکھانے کی وجہ بتا دی
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے اپنی بیٹی نورِ جہاں کا چہرہ نہ دکھانے کی وجہ بتا دی ہے۔
زارا نور عباس نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر پوسٹ کیں جن میں اداکارہ کے ہمراہ اُن کی ننھی شہزادی ‘نورِ جہاں’ بھی موجود ہیں لیکن ان تصاویر میں زارا نور نے مداحوں کو اپنی بیٹی کا چہرہ نہیں دکھایا۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں بیٹی کے نام جذباتی پیغام تحریر کیا، اُنہوں نے کہا کہ یہ پیغام میری نورِ جہاں کی بیماری کے دنوں کے نام ہے، وہ طبیعت ناسازی کی وجہ سے دیر رات تک جاگتی اور صبح جلدی اُٹھتی، ان دنوں میں میرے لیے سب سے اہم میری بیٹی ہوتی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میرے والدین کے علاوہ بھی میرے زندگی میں کوئی اہم ہوسکتا ہے لیکن اب ماں بننے کے بعد احساس ہوا ہے کہ میری زندگی میں سب سے اہم میری بیٹی ہے، میں اپنے جذبات الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی۔
مزید پڑھیں: زارا نور عباس کی بیٹی کی پہلی تصویر وائرل
زارا نور عباس نے کہا نورِ جہاں نے مجھے بہادر اور اپنا محافظ بنایا ہے، میں اپنی بیٹی سے اس قدر محبت کرتی ہوں کہ اُس کی خاطر سب کچھ کرلوں گی۔
اداکارہ نے بیٹی کا چہرہ نہ دکھانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں نورِ جہاں کا چہرہ جلدی نہیں دکھاؤں گی کیونکہ نظر لگ جائے گی لہٰذا جب تک آپ صرف بچی کی اماں کو برداشت کریں۔
واضح رہے کہ رواں سال 27 مارچ کو زارا نور عباس اور اسد صدیقی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے نورِ جہاں رکھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔