جماعت اسلامی نے جبر کا سہارا لے کر حقیقی رنگ دکھا دیا، ترجمان حکومت سندھ

ویب ڈیسک  بدھ 28 اگست 2024
تعلیمی ادارے بند کروانا تنگ نظر ایجنڈے کی مثال ہے، سندھ حکومت ترجمان:فوٹو:فائل

تعلیمی ادارے بند کروانا تنگ نظر ایجنڈے کی مثال ہے، سندھ حکومت ترجمان:فوٹو:فائل

  کراچی: حکومت سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی نے جبر کا سہارا لے کر حقیقی رنگ دکھا دیا۔

ترجمان سندھ حکومت  گنہورخان اسران نے بیان میں کہا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں زبردستی اسکولز بند کروانے والی جماعت اسلامی کی غنڈہ گردی قابل مذمت ہے۔ جماعت اسلامی نے جبر اور خوف و ہراس کا سہارا لے کر حقیقی رنگ دکھا دیا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی کو نقصان پہنچانے اور شہریوں میں خوف پیدا کرنے والے ہتھکنڈے  برداشت نہیں کئے جائیں گے۔ قوم  تقسیم اور خوف کے سائے میں گھسیٹنے والی سازشوں کو مسترد کر چکی ہے۔ کراچی میں جماعت اسلامی کی جانب سے تعلیمی ادارے بند کروانا ان کے دیرینہ تنگ نظر سیاسی ایجنڈے کی مثال ہے۔ جماعت اسلامی کی حالیہ سیاسی چالبازیاں پاکستان کے بہترین مفادات کی مخالفت ان کی طویل تاریخ کا تسلسل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔