افغان بستی میں گھر کی چھت گرنے سے میاں، بیوی جاں بحق

اسٹاف رپورٹر  بدھ 28 اگست 2024
چھت گرنے سے جاں بحق ہونے والے افغان شہری تھے:فوٹو:فائل

چھت گرنے سے جاں بحق ہونے والے افغان شہری تھے:فوٹو:فائل

کراچی کے علاقے گلشن معمار میں افغان بستی میں گھر کی چھت گرنے سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔

منگل اوربدھ کی درمیانی شب ہونے والی بارش کے دوران گلشن معمارتھانے کے علاقے افغان بستی میں گھرکی چھت گرنے سے میاں بیوی جاں بحق  جبکہ بیٹی زخمی ہوگئی ۔ جاں بحق ہونے والوں میں 73 سالہ اورض صوفی ولد خالج اور اس کی بیوی 67 سالہ آغا گل شامل ہیں۔

گلشن معمارپولیس کے مطابق واقعہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب پیش آیا تاہم پولیس کو واقعے کی اطلاع بدھ کی صبح موصول ہوئی۔ جاں بحق میاں بیوی افغان شہری تھے۔  پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔