کہوٹہ بس حادثہ؛ کوسٹر مالک اور بس اڈے کا منیجر گرفتار، عدالت نے ریمانڈ دیدیا

ویب ڈیسک  بدھ 28 اگست 2024
کئی روز قبل ہوئے جائے حادثہ کی تصویر (فوٹو : انٹرنیٹ)

کئی روز قبل ہوئے جائے حادثہ کی تصویر (فوٹو : انٹرنیٹ)

  اسلام آباد: تھانہ کہوٹہ کے علاقے آزاد پتن روڈ پر گراری پل کوسٹر حادثے کے معاملے میں کوسٹر مالک محمد سفیر اور نیو سپر کمشیر اڈہ کے مینجر عبدالقدوس کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کہوٹہ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا جہاں عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا پر دونوں ملزمان کو تین روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

کوسٹر حادثے میں ڈرائیور عرفات اور کنڈیکٹر جواد اسرار سمیت تمام 26 سوار جاں بحق ہوئے تھے۔ کہوٹہ پولیس نے انکوائری کے بعد کوسٹر مالک محمد سفیر، نیو سپر کمشیر اڈہ پیرو دھائی کے مینجر عبدالقدوس اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

پولیس کے مطابق کوسٹر مالک اور مینجر پر فٹنس سرٹیفکیٹ اور روٹ پرمٹ نہ ہونے کے باوجود کوسٹر کو پہاڑی علاقے کے لیے ڈرائیور کے ذریعے روانہ کرنے کا الزام عائد ہے، دونوں ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔