ہوائی جہاز میں بیکنگ کرنے کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  بدھ 28 اگست 2024
[فائل-فوٹو]

[فائل-فوٹو]

میڈریڈ: امریکا سے ایک بیکنگ انفلوئنسر کو اس وقت تنقید کا نشانہ بنایا گیا جب اس نے اسپین جانے والی پرواز میں اپنی بہن کے لئے مسافر طیارے میں ہی بیکنگ کرنا شروع کردی۔

انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ماریہ بارڈیل نے طیارے میں بیکنگ کرنے کے ساتھ اسپین کا سفر کرنے کا فیصلہ کیا۔

کلپ میں انفلوئنسر کو کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ کیا آپ [میری بیکنگ کے] حتمی نتائج دیکھنا چاہتے ہیں؟۔ ویڈیو میں وہ اپنی ٹیبل پر ایک پیالے میں نمک، آٹا اور پانی ملاتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہیں۔


اس کے بعد وہ آٹے پر کام کرتی ہے، اسے گوندھتی ہیں اور اسے شکل دیتی ہیں۔

صارفین کی جانب سے کہا گیا کہ انہوں نے ہوائی جہاز کو 30,000 فٹ کی بلندی پر باورچی خانے میں تبدیل کردیا ہے ۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ خاتون نے اپنی بہن کے گھر پر جا کر بیکنگ کرنے کے لیے انتظار کرنے کے بجائے خاتون نے جہاز میں بیٹھ کر ہی پکانا شروع کردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔