'چیمپئینز ٹرافی، جے شاہ کا بلامقابلہ منتخب ہونا! ڈیل لگتا ہے'

ویب ڈیسک  بدھ 28 اگست 2024
سابق کپتان نے بی سی سی آئی سیکریٹری کے منتخب ہونے پر اپنے خیالات کا اظہار کردیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سابق کپتان نے بی سی سی آئی سیکریٹری کے منتخب ہونے پر اپنے خیالات کا اظہار کردیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے جے شاہ کے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین تقرری پر اپنے خیالات کا اظہار کردیا۔

سابق وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) سیکریٹری جے شاہ کا بلامقابلہ بطور آئی سی سی چیئرمین منتخب ہونا، پاکستان کیلئے چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے نہایتی اہم ہے جس کی میزبانی پاکستان کے سپرد ہے۔

انہوں نے اشارہ دیا کہ جے شاہ کی تقرری کو چیلنج نہ کرنے کا پاکستان کا فیصلہ ایک اقدام ہوسکتا ہے کہ وہ بھارتی ٹیم کی چیمپئینز ٹرافی 2025 میں شرکت کو یقینی بنانے کیلئے اہم کردار ادا کریں گے۔

مزید پڑھیں: جے شاہ آئی سی سی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

راشد لطیف نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کسی وجہ سے شاہ کی تقرری کی مخالفت نہیں کی ہے، اگر ہندوستان کی ٹیم آتی ہے تو یہ اقدام بھی حمایت کی وجہ ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جے شاہ کے بلامقابلہ منتخب ہونے سے ایک بات یقینی ہے کہ بھارتی ٹیم کی آمد کے حوالے سے آدھی منظوری مل چکی ہے۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی چیئرمین بننے کے بعد جے شاہ کو کونسا بڑا چیلنج درپیش ہوگا؟

آئی سی سی کے چیئرمین کے طور پر جے شاہ کا دور ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کرکٹ ڈپلومیسی میں ایک اہم موڑ ثابت ہوسکتا ہے، وہ ایسے رہنما کے طور پر اپنی ساکھ بٹھانے کی کوشش کریں گے کہ انہیں یاد رکھا جائے۔

مزید پڑھیں: بھارت کا آئی سی سی میں اجارہ داری کا خواب حقیقت کا روپ دھارنے لگا

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری 9 مارچ تک ہونا ہے، ٹورنامنٹ کا نواں ایڈیشن ون ڈے فارمیٹ پر کھیلا جائے گا جس میں 8 ٹیمیں شریک ہوں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔