- سعودی شہری کو ملک سے غداری پر سزائے موت دیدی گئی
- تنہائی کا احساس فالج کا خطرہ بڑھا دیتی ہے
- مودی کے وزیر کی 3 لاکھ مساجد کو غیرقانونی قرار دیکر مسمار کرنے کی دھمکی
- مخصوص نشستیں؛ سپریم کورٹ نے وضاحت کی نہ کاز لسٹ جاری کی نہ ہی نوٹس، ڈپٹی رجسٹرار
- تعویز اور دَم کی آڑ میں خواتین کی نازیبا وڈیوز بنانے والا ملزم گرفتار
- مودی سرکار نے الیکشن سے قبل ہی مقبوضہ وادی کو قید خانے میں تبدیل کردیا
- بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی
- سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس بھی غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی
- 12 سال سے روزانہ 30 منٹ نیند لینے والا جاپانی شہری
- راولپنڈی؛ اغواکاروں نے کروڑوں روپے تاوان لیکر کاروباری شخصیت کو چھوڑ دیا
- پشاور میڈیکل ٹیسٹ؛ اتوار کو امتحانی مراکز کے قریب موبائل فون سروس بند رہے گی
- پی آئی اے انجینئرزکی عدم توجہ کے باعث فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر
- یہ سپریم کورٹ سے ڈرے ہوئے ہیں، اس لیے آئینی عدالت بنارہے ہیں، عمران خان
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
- پاکستان میں منکی پاکس کا چھٹا کیس رپورٹ
- کراچی میں نامعلوم افراد کا حملہ، جماعت اسلامی کے سابق ایم پی اے عبدالرشید زخمی
- توشہ خانہ 2؛ عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف ایف آئی اے قوانین کے تحت ٹرائل شروع
- قد جتنا لمبا ہوگا، کینسر کے امکانات اتنے ہی زیادہ ہونگے، ماہرین
- فیصل واوڈا نے حکومت کو نااہل اور نکما قرار دے دیا
- لاہور؛ پولیس افسر کو قتل کرنیوالا سوتیلا بھائی بیرون ملک فرار کی کوشش میں گرفتار
باکسر محمد وسیم کو ڈنمارک نے 'یورپی ویزہ' دینے سے انکار کردیا
کراچی: پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ باکسر محمد وسیم کو ڈنمارک نے یورپی ویزہ دینے سے انکار کردیا، پروفیشنل باکسر چار اکتوبر کو مالٹا میں شیڈول عالمی ٹائیٹل کے مقابلہ میں شرکت سے محروم ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈنمارک کے سفارت خانہ نے عالمی باکسر کا پاسپورٹ 40دن اپنے پاس رکھا اور پھر ویزہ درخواست مسترد کرکے پاسپورٹ واپس کردیا۔
محمد وسیم نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو مرتبہ کا عالمی چیمپیئن ہوں، ویزہ مسترد کرکے کہا گیا کہ میں وہاں جاکر غائب ہو جاؤں گا، میں ساری دنیا میں سفر کرتا ہوں،لندن میں کوچز کے ساتھ ٹریننگ کررہا تھا،عالمی مقابلے کی تیاری کے سلسلے میں ٹریننگ کے لیے قبل از وقت مالٹا پہنچنا تھا۔
مزید پڑھیں: ملین پاونڈز ڈوبنے پر باکسر عامر خان نے شادی ہال فروخت پر لگا دیا
انہوں نے بتایا کہ 4 اکتوبر کو ورلڈ باکسنگ فیڈریشن کے بینٹم ویٹ ٹائیٹل کے لیے مقابلہ طے ہے، اپنےحریف سابلیو سیبیک کوہلو کے خلاف کامیابی کے لیے پر امید تھا۔
حکومت پاکستان، وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف نوٹس لے کر ویزہ دلوانے میں مدد کریں، ورلڈ ٹائیٹل فائٹ میرے لیے بہت اہم ہے موقعہ گنوانا نہیں چاہتا۔
مزید پڑھیں: پاکستان فٹبال فیڈریشن نے سابق صدر سمیت 22 افراد پر تاحیات پابندی لگادی
واضح رہے کہ 20 اگست 1987 کو کوئٹہ میں پیدا ہونے والے 36 سالہ محمد وسیم باکسنگ کی دنیا میں فالکن کے نام سے مشہور ہیں۔
2018 اور2022 میں انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن کے عالمی چیمپیئن رہے اس کے علاوہ ورلڈ فلائی ویٹ ٹائٹیٹل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔