کراچی ؛ 9 سالہ بچی کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کیے جانے کا انکشاف، ایک ملزم گرفتار

ویب ڈیسک  بدھ 28 اگست 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

  کراچی: پولیس نے  سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے صدر لکی اسٹار سے نو سالہ بچی کی لاش ملنے کا معاملہ حل کرتے ہوئے بچی کے قتل کے الزام میں کینٹ اسٹیشن بس ٹرمینل کے چوکیدار کو گرفتار کرلیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق  چند روز قبل کراچی کے علاقے صدر لکی اسٹار میں کچرا کنڈی سے 9 سالہ بچی کی لاش ملی تھی جس کے پوسٹ مارٹم میں بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کی تصدیق ہوئی تھی، پولیس  نے بچی کے قتل کے الزام میں کینٹ اسٹیشن بس ٹرمینل کے چوکیدار کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کو ملنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں  ملزم کو بچی کے ساتھ کینٹ اسٹیشن کے قریب دیکھا جاسکتا ہے،  فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے ملزم کچھ دیر کینٹ اسٹیشن کے قریب کھڑے رہتا ہے جبکہ بچی اس کے ہمراہ ہے۔

اسی سے متعلق: کراچی؛ کچرا کنڈی سے 12سالہ بچی کی بوری بند تشدد زدہ لاش برآمد، زیادتی کی تصدیق

پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا  ہے کہ اس نے بس ٹرمینل کے دیگر دو چوکیداروں کے ساتھ مل کر بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی۔

پولیس کے مطابق  ملزم  نے زیادتی کے بعد پہچانے جانے کے ڈر سے بچی کو قتل کردیا جبکہ واردات میں ملوث اس کے دو دیگر ساتھی فرار ہوگئے ہیں جن کی گرفتاری کے لیے کوشش کی جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔