- پاکستان میں رواں سال کے دوسرے چاند گرہن کا جزوی مشاہدہ جاری
- پاکستانی بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت نہیں کریں گے، امریکا
- کراچی والوں نے مجھےعوامی گورنر کا لقب دیا، کامران ٹیسوری
- اقوام متحدہ، اسرائیلی قبضے کو 12 ماہ میں ختم کرنے کا مطالبہ
- امریکا، ایک درجن سے زائد ریاستوں میں مشتبہ پیکٹ موصول
- پیجر دھماکے، حزب اللہ کا اہم بیان سامنے آ گیا
- روس کسی بھی وقت جوہری تجربہ کرنے کیلیے تیار ہے، جوہری تجربہ گاہ کے سربراہ
- لبنان میں پیجرز دھماکوں پر پینٹاگون کا ردعمل سامنے آ گیا
- ویتنام میں سمندری طوفان کی ایک اور لہر، یاگی سے ہلاکتوں کی تعداد 290 سے تجاوز
- حزب اللہ کے زیر استعمال پیجرز میں دھماکے کیسے ممکن ہوئے؟
- پرتگال: اسکول میں 12 سالہ بچے کا چھری سے حملہ استاد سمیت متعدد بچے زخمی
- آئی سی سی کا ویمنز ورلڈ کپ کی انعامی رقم میں ریکارڈ اضافے کا اعلان
- کراچی اسٹیل مل کے قریب جھاڑیوں سے نوجوان کی چند روز پرانی لاش برآمد
- دنیا کا سب سے پرانا ہفتہ واراخبار برائے فروخت
- شام میں بھی حزب اللہ کے زیر استعمال پیجرز پھٹنے سے 14 افراد زخمی
- نیو کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 زخمی سمیت 4 ڈاکو گرفتار
- مولانا فضل الرحمان سے اسد قیصر کی ملاقات، مجوزہ آئینی ترامیم پر تبادلہ خیال
- وفاقی وزیرقانون مجوزہ آئینی ترمیم کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے
- پاکستانی ترانے کی بے حرمتی کرنے والے افغان حکام کی پاکستان میں غیر قانونی رہائش کا انکشاف
- پاکستانی ترانے میں میوزک کی وجہ سے قونصل جنرل کھڑے نہیں ہوئے، افغان قونصلیٹ
سندھ میں کرکٹ کا بنیادی ڈھانچہ بہتر بنانے کی ضرورت ہے، صدرمملکت
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے سندھ میں کرکٹ کی حوصلہ افزائی اور فروغ کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں کرکٹ کا بنیادی ڈھانچہ اور تربیتی سہولیات بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
ایوان صدر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسلام آباد میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے سندھ پریمیئر لیگ (ایس پی ایل) کے وفد نے ملاقات کی اور انہیں لیگ کے افتتاحی سیزن کی کامیابی اور صوبے میں کرکٹ کے ڈھانچے کے حوالے سے بریفنگ دی۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ سندھ میں کرکٹ کا بنیادی ڈھانچہ اور تربیتی سہولیات بہتر بنانے کی ضرورت ہے اور انہوں نے سندھ کے کرکٹ ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے نوجوانوں کو جدید کوچنگ اور رہنمائی کے مواقع فراہم کرنا ہوں گے، جدید کرکٹ اسٹیڈیمز کی تیاری کے لیے مشترکہ منصوبوں کے امکانات پر غور کیا جائے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ سندھ پریمیئر لیگ سندھ کا کرکٹ ٹیلنٹ اجاگر کرنے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے اور اس سلسلے میں صوبے میں کرکٹ کے فروغ کے لیے ایک جامع طویل المدتی روڈ میپ وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کھیلوں اور کرکٹ لیگز کے انعقاد سے کھیلوں کی سیاحت اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔
ایس پی ایل کے وفد نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو سندھ کے کرکٹ ٹیلنٹ کو فروغ دینے، کرکٹ انفرا اسٹرکچر بہتر بنانے میں لیگ کے کردار کے بارے میں بتایا۔
وفد نے سندھ پریمیئر لیگ کے افتتاحی سیزن کی کامیابیوں پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ نوجوان ٹیلنٹ کی تربیت کے لیےکراچی میں ایک ہائی پرفارمینس مرکز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کو سندھ پریمیئر لیگ کو درپیش مسائل کے بارے میں بھی آگاہ کیا، جس پر صدر مملکت نے وفد کو سندھ میں کرکٹ کی حوصلہ افزائی اور فروغ کے لیے اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ حکومت سندھ اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو سندھ میں کرکٹ کا بنیادی ڈھانچہ بہتر بنانے کے لیے معاونت کا کہوں گا۔
بعد ازاں سندھ پریمیئر لیگ کے وفد نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو ایس پی ایل کی شرٹ بھی پیش کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔