وزیراعظم شہباز شریف کل اہم دورہ پر کوئٹہ جائیں گے

خالد محمود  بدھ 28 اگست 2024
فوٹو- فائل

فوٹو- فائل

  اسلام آباد: پاکستان کے صوبہ بلوچسان میں مختلف حملوں کی وجہ سے امن و امان کی بگڑتی صورت حال کے حوالے وزیراعظم شہباز شریف کل بروز جمعرات 29 اگست کو اہم دورہ پر کوئٹہ جائیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کوئٹہ میں امن وامان کی صورت حال پر اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اس کے علاوہ اس اہم اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کو صوبے میں امن و مان کے حوالے سے تازہ ترین صورت حال پر بریفنگ دی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔