بارش کے بعد کراچی ایئرپورٹ کی چھتیں ٹپکنے لگیں، مسافروں کو مشکلات

اسٹاف رپورٹر  بدھ 28 اگست 2024
فوٹو: ایکسپریس نیوز

فوٹو: ایکسپریس نیوز

  کراچی: صرف 22ملی میٹربارش کے بعد جناح ٹرمینل ایئرپورٹ کی چھتیں کئی مقامات سے ٹپکنے لگیں،گذشتہ سال برسات کے بعد کراچی ایئرپورٹ کی واٹرپروفنگ کروائی گئی تھی۔ 

ذرائع کےمطابق منگل کی درمیانی سے شب سےبدھ کی دوپہرتک 12گھنٹوں کے دوران جناح ٹرمینل ایئرپورٹ پرصرف 22ملی میٹربارش ہوئی، برساتی پانی کی معمولی مقدارنے انتظامی قلعی کھول دی،اوربارش کے دوران ایئرپورٹ کی چھتیں ٹپکنے لگیں۔

ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کےڈپارچرلاؤنج،واک وےایریا،مسافروں کوطیارے تک پہنچانےوالےگیٹ نمبر22کی چھتوں سے پانی آنےلگا،بارش کے پانی کی وجہ سے ایئرپورٹ آنے والے مسافروں کودشواری کا سامنارہا۔

کراچی ائیرپورٹ انتظامیہ نے پانی کوروکنے کے لیے روایتی حربہ استعمال کیا اورمختلف مقامات پربالٹیاں رکھیں،اس سے قبل بھی دوران بارش کراچی ایئرپورٹ کی چھتوں سے پانی رسنے کے واقعات پیش آچکے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گذشتہ سال برسات کا موسم تھمنے کے بعد ایئرپورٹ کی چھتوں کی واٹرپروفنگ کروائی گئی تھی،مگراس کا کوئی معنی خیزنتیجہ برآمد نہ ہوسکا اورصرف ایک سال بعد چھتیں دوبارہ ٹپکنے لگیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔