سعودی عرب کی اسرائیل کے انتہا پسند و اشتعال انگیز بیانات کی مذمت

ویب ڈیسک  بدھ 28 اگست 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

ریاض: سعودی عرب نے اسرائیل کے انتہا پسند اور اشتعال انگیز بیانات کی مذمت کردی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کابینہ نے اسرائیل کے انتہا پسند اور اشتعال انگیز بیانات کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برداری پر زور دیا کہ وہ اسرائیل پر فلسطینیوں کا قتل عام روکنے کیلئے دبائو ڈالے۔

سعودی کابینہ نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری اسرائیل کو غزہ میں بین الااقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر جوابدہ ٹھہرائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔