- اسرائیل کے فضائی حملے میں حزب اللہ کے اہم کمانڈرابراہیم عاقل شہید
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بس کھائی میں گرنے سے اہلکاروں کی ہلاکتیں، 28 زخمی
- پاکستان کے بعد افغان عہدیدار کی ایرانی قومی ترانے کی بھی توہین
- کوئٹہ میں 7 سالہ لاپتہ بچے کو ذبح کر کے لاش جلانے کی کوشش
- وزیراعظم نے ایف بی آر ٹرانسفارمیشن پلان کی اصولی منظوری دے دی
- کراچی میں آئندہ کئی روز تک گرمی کی شدت بڑھنے کا امکان
- سندھ اسمبلی میں سرکاری ملازمین کی پنشن اور گریجویٹی سے متعلق نئی ترمیم منظور
- ای سی سی کی 40 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری
- جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے افغان مسافر سمیت 2 ملزمان گرفتار
- پنجاب یونیورسٹیز میں وائس چانسلرز کی تعیناتی پر ن لیگ اور پی پی میں سرد جنگ
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید گر گئی
- وزیر خارجہ چین سے پاکستانی طالبہ کی میت لانے کا انتظام کریں، لیاقت بلوچ
- سندھ میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ سینٹرز کے اطراف دفعہ 144اورموبائل جیمر لگانے کا فیصلہ
- بینک سے نکلنے والوں کو لوٹنے والا 3 رکنی ڈکیت گروہ گرفتار
- بنگلادیشی بیٹر شکیب الحسن کے ہیلمٹ کا پٹا چبانے کی وجہ سامنے آگئی
- پاکستان کی بلیو اکانومی میں 100 ارب ڈالر سے زائد آمدنی کی صلاحیت ہے، برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر
- اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان اور اسرائیلی کھلاڑی آمنے سامنے ہوں گے
- اسٹاک ایکس چینج میں تاریخ رقم، پہلی بار انڈیکس کی 82ہزار پوائنٹس کی نئی سطح بھی عبور
- ایپل نے آئی فون 16 کی فروخت شروع کر دی
- پی ٹی آئی کو لاہور جلسے کی اجازت مل گئی، مقام تبدیل
ترکیہ کے وفد کے دورے میں کئی شعبوں میں نئی راہیں تلاش کرنے میں مدد ملی، وزیرخزانہ
اسلام آباد: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ترکیہ کے وزیر تجارت کی قیادت میں تجارتی وفد کے حالیہ دورے کے دوران توانائی ، زراعت، بنیادی ڈھانچہ اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں نئی راہیں تلاش کرنے میں مدد ملی ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات لا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں وزارت خزانہ میں الوداعی ملاقات کیلیے آئے ہوئے ترکیہ کے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ترکیہ کے سفیر نے پاکستان میں قیام کے دوران حکومت پاکستان کی طرف سے فراہم کردہ تعاون وحمایت کو سراہا۔
ترک سفیر نےتجارتی وفد کی جانب سے بھی پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس طرح کی سرگرمیوں سے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کی استعداد سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔
فریقین نے دونوں ممالک کے مابین اشیا میں تجارت کے باہمی معاہدے کا بھی حوالہ دیا اور کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے ہدف کے حوالے سے اہم قدم ہے۔
انہوں نے حکومتی اور بزنس ٹو بزنس رابطوں کے ذریعے مزید اقدامات کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔
وزیرخزانہ نے سبکدوش ہونے والے ترکیہ کے سفیر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہارکیا اورامید ظاہرکی کہ وہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان پائیدار دوستی کے لیے اپنا کردارآئندہ بھی جاری رکھیں گے۔
انہوں نے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے کام جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔