- پاکستان امریکا کیساتھ دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خواہاں
- بیرونی سرمایہ کاری کی راہ میں تمام رکاوٹیں ختم کر رہے ہیں، وزیراعظم
- ٹیکس تنازع، سی اے اے نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
- اے ڈی بی کی 4 برس میں 8 ارب ڈالر قرض دینے کی یقین دہانی
- جشن ولادت محسن انسانیت ﷺ
- بحر سخاوت، کانِ مروت، آیہ رحمت، شافع امت، مالک جنت، قاسم کوثر ﷺ
- امریکا میں گرفتار پاکستانی آصف مرچنٹ نے الزامات سے انکار کردیا
- وزیراعلیٰ سندھ کا کابینہ ارکان کے ہمراہ فیضان مدینہ کا دورہ
- ملک بھر میں نبی آخر الزماں حضرت محمد ﷺ کا یوم ولادت آج منایا جائے گا
- کوئٹہ: کانگو وائرس سے ایک اور مریض دم توڑ گیا، دو کی حالت تشویشناک
- آئینی ترمیم پر تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری رہے گا، وزیراعظم
- نئی دہلی کی بھارتی مسلمانوں سے متعلق خامنہ ای کے بیان کی مذمت
- سندھ بار کونسل میں صوبائی بار کونسلز کی کورآرڈنیشن کمیٹی کا اجلاس
- کراچی: مختلف ٹریفک حادثات میں بزرگ خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق
- ایٹمی ٹیکنالوجی موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق مسائل کے حل کی کلید ہے، چیئرمین پی اے ای سی
- جیکب آباد؛ پولیوورکرز کے سیکیورٹی انتظامات میں غفلت پرڈی سی اور ایس ایس پی فارغ
- بلوچستان حکومت کے وزیر کی جیت کالعدم، 15 حلقوں میں دوبارہ الیکشن کا حکم
- کراچی سائٹ سپر ہائی وے پر مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک ایک زخمی حالت میں گرفتار
- بھارت ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا
- حدت پھلوں کے رس سے غذائیت کم نہیں کرتی، تحقیق
’استری 2‘ کا راج برقرار، بھارتی سینما کی سب سے بڑی 10 فلموں میں شامل
ممبئی: بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور اور راجکمار راؤ کی نئی ہارر کامیڈی فلم ’استری2‘ بھارت کی تاریخ کی 10 سب سے بڑی فلموں میں شامل ہو گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم نے اپنے پہلے ہفتے میں 291.65 کروڑ روپے کمائے۔ دوسرے جمعہ کو 17.5 کروڑ، ہفتے کو 33 کروڑ، اور اتوار کو 42.4 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ پیر کو فلم کی کمائی 18.5 کروڑ روپے تک گر گئی، اور منگل کو جنم اشٹمی کے موقع پر جزوی چھٹی ہونے کے باوجود فلم نے 11.5 کروڑ روپے کمائے۔
ابتدائی اندازوں کے مطابق فلم کی مجموعی کمائی 414.55 کروڑ روپے ہو گئی ہے اس کے ساتھ ہی ’استری 2‘ نے رجنی کانت کی فلم 2.0 کے 407.05 کروڑ روپے کے لائف ٹائم ریکارڈ کو توڑ دیا ہے اور بھارت کی سب سے بڑی 10 فلموں کی فہرست میں 10ویں نمبر پر اپنی جگہ بنا لی ہے۔
’استری 2‘ نے 2.0، سالار: پارٹ 1-سیزفائر، اواتار: اے وے آف واٹر، دنگل اور اوینجرز: اینڈگیم جیسی فلموں کے ریکارڈز توڑ دیے ہیں۔
اس فہرست میں ’باہوبلی‘ 9 ویں نمبر پر 421 کروڑ روپے کے ساتھ اور ’غدر2‘ 8 ویں نمبر پر 525.7 کروڑ روپے کے ساتھ ہیں۔
آنے والے ہفتوں میں کوئی بڑی فلم نہ ہونے کی وجہ سے ’استری 2‘ کا 500 کروڑ روپے کے کلب میں شامل ہونے کا قوی امکان ہے۔
فلم میں ابھیشیک بنرجی، اپارشکتی کھرانہ، اور پنکج ترپاٹھی بھی شامل ہیں جبکہ ورون دھون، اکشے کمار اور تمنا بھاٹیہ نے مہمان اداکار کے طور پر شرکت کی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔