- چین نے پاکستان کا قرض رول اوور کرنے سے انکار نہیں کیا، وزیر خزانہ
- کراچی میں جعلی سفری دستاویزات پر سفر کرنے والے مسافروں کا سہولت کار گرفتار
- چیف جسٹس کی آف دی ریکارڈ گفتگو غلط انداز میں رپورٹ کی گئی، سپریم کورٹ
- بچوں کی طبیعت ناساز ہونے پر امریکی کمپنی نے ملازمین کی چھٹی بند کر دی
- اسلام آباد میں پی آئی اے طیارہ کا بے یار و مددگار، مسافر بے حال
- کراچی میں اگلے 10 روز تک بارش کا امکان نہیں، محکمہ موسمیات
- معاہدے پر عمل نہ ہوا تو بجلی کے بلوں کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کریں گے، حافظ نعیم
- خیبرپختونخوا حکومت نے اساتذہ کے تبادلوں کی نئی پالیسی جاری کر دی
- جاپان کا موجودہ سپرکمپیوٹرز سے 1000 گُنا تیز مشین بنانے کا اعلان
- پی ٹی آئی رہنماؤں پر کیا الزامات عائد ہیں؟ ایف آئی آر سامنے آگئی
- امیگریشن حکام کے ہاتھوں 83 افراد جعلی دستاویزات کی بنیاد پر گرفتار
- لاہور کے مختلف علاقوں سے 7 افراد کی لاشیں ملیں
- ایئر پورٹس کی آؤٹ سورسنگ؛ کراچی، لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس کے نئے اعدادوشمار طلب
- پتوکی؛ کھیت میں گھسنے پر بااثر زمیندار نے کلہاڑی سے گدھی کی ٹانگ کاٹ دی
- لاہور میں گھریلو ملازمہ مالکن کو نشہ آور چیز پلا کر گھر کا صفایا کر گئی
- شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے میں ملوث انسانی اسمگلر گرفتار
- روس کو میزائلوں کی فراہمی؛ برطانیہ، جرمنی اور فرانس کا ایران پر پابندیوں کا اعلان
- انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا صارفین کیلئے محفوظ بنانے کی مہم کا آغاز
- زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی پیش قدمی رک گئی
- چین کے اعلیٰ سطح کے تجارتی وفد کا ایس آئی ایف سی کا دورہ
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپویشن کے ملازمین کا تیسرے روز بھی دھرنا
اسلام آباد: یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملازمین کا اپنے ادارے کی بندش کیخلاف احتجاجی دھرنا آج بھی اسلام آباد میں جاری رہا، مظاہرین کو ریڈزون میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے پولیس کے سخت انتظامات کیے جبکہ پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے قائدین بھی شرکا سے اظہار یکہجتی کیلیے پہنچے۔
یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملازمین کا گزشتہ تین روز سے اسلام آباد میں اپنے ادارے کے ہیڈآفس کے باہر احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے یوٹیلیٹی اسٹور بند کر کے ہمارا روزگار چھینا جارہا ہے، اس مہنگائی میں گزارا مشکل ہے تو بندش کے بعد گزر بسر کیسے کریں گے؟
ملازمین نے پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے پیش قدمی کی تو ایکسپریس چوک پر انہیں پولیس نے روکا اور ریڈ زون میں داخل ہونے سے خبردار کیا۔ اس کے علاوہ پولیس نے ایکسپریس چوک میں کنٹینرز کھڑی شاہراہ کو بلاک کیا اور آنسوگیس شیلنگ کرنے والے دستے کو الرٹ کردیا۔
ملازمین کا کہنا ہے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھیں گے۔ ملازمین سے اظہار یکجہتی کیلئے پیپلزپارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ اور تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم بھی پہنچے اور اپنی حمایت کا یقین دلاتے ہوئے تنہا نہ چھوڑنے کا اعلان کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔