حیدرآباد کے تعلیمی اداروں میں کل تعطیل کا اعلان

اسٹاف رپورٹر  بدھ 28 اگست 2024
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

  کراچی: مون سون بارشوں کے پیش نظر حیدرآباد کے تمام تعلیمی ادارے جمعرات کو بند رہیں گے۔

حیدرآباد کی ضلعی انتظامیہ نے حکومت سندھ کے مشورے پر اعلان کرتے ہوئے جمعرات 29 اگست 2024 کو سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تعطیل کا اعلان مون سون کی بارشوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

قبل ازیں کراچی کے ضلع وسطی میں کل بارش کی وجہ سے تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا تاہم بعد میں کمشنر کراچی نے اس نوٹیفکیشن کو منسوخ کردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔