افغان طالبان کے ساتھ ملاقات، سوشل میڈیا انفلوئنسر تنقید کی زد میں

ویب ڈیسک  بدھ 28 اگست 2024
(تصویر: ایکس)

(تصویر: ایکس)

سیاحتی تجربات شیئر کرنے والی مشہور انفلوئنسر مارین عابدی حال ہی میں کیے جانے والے اپنے افغانستان کے سفر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کے نشتر برسائے جا رہے ہیں۔

امریکی نژاد سومالی انفلوئنسر(جن کو سوشل میڈیا پر جینیاڈا میڈو کے نام سے جانا جاتا ہے) نے اپنے افغانستان کے سفر کو خواب کی تعبیر قرار دیا۔ تاہم، وہ تنازعے میں اس وقت گھریں جب انہوں نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اسلحہ اٹھائے افغان طالبان کے ساتھ اپنی مسکراتی ہوئی ایک تصویر پوسٹ کی۔

وائرل ہونے والی تصویر پر انہوں نے افغان طالبان سے ملاقات کے متعلق کیپشن لکھا جس کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

انٹرنیٹ صارفین نے تصویر پر شدید ردِ عمل کا اظہار کیا اور افغان طالبان کو افغانستان میں انسانی حقوق بالخصوص خواتین کے حقوق کی پامالی کا ذمہ دار قرار دیا۔

انٹرنیٹ صارفین کی بڑی تعداد نے مارین عابدی کو ملاقات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔