بلوچستان میں شہید ہونے والوں کی غائبانہ نماز جنازہ گورنر ہاﺅس میں ادا کی گئی

اسٹاف رپورٹر  بدھ 28 اگست 2024
فوٹو- فائل

فوٹو- فائل

  کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گورنر ہاﺅس میں بلوچستان میں شہید ہونے والوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی۔

سکیورٹی فورسز کے جوانوں اور دیگر شہداءکے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی گئی، نماز جنازہ کے شرکاءنے ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔

اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ عوام دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔