سندھ کے تمام بورڈز کو 15 ستمبر تک نتائج جاری کرنے کا شیڈیول جاری کر دیا گیا

اسٹاف رپورٹر  بدھ 28 اگست 2024
فوٹو- فائل

فوٹو- فائل

  کراچی: صوبائی وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز محمد علی ملکانی کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے سیکریٹری محمد عباس بلوچ نے صوبے کے تمام بورڈز کو 15 ستمبر تک نتائج جاری کرنے کا شیڈیول جاری کردیا۔

سیکریٹری محمد عباس بلوچ نے بدھ کی شام کو جاری کردہ اپنی پریس رلیز میں سندھ بھر میں SSC-II اور HSC-II نتائج کے حوالے سے تمام بورڈز کا شیڈیول جاری کردیا۔

امتحانی نتائج کی یکسانیت اور بروقت ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے تمام بورڈز سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ اور سیکنڈری ایجوکیشن کے نتائج کا اعلان کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے جس کے تحت 15 ستمبر 2024 کو امتحانی نتائج جاری کیے جائیں گے۔

شیڈول کے تحت لاڑکانہ 29 اگست ،شہید بینظیر آباد، 26 اگست ، سکھر 7 اگست، حیدرآباد 5 ستمبر، میرپورخاص 5 ستمبر، ثانوی تعلیمی بورڈ جنرل گروپ 30 اگست 2024 اور سائنس گروپ 15 ستمبر 2024 کے مطابق نتائج جاری کریں گے۔

تمام بورڈز اس شیڈول اور تمام ضروری تیاریوں پر عمل کرنے کے لیے تندہی سے کام کر رہے ہیں، نتائج کا اعلان وقت پر ہونے کو یقینی بنانے کے لیے حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔