ہم چاہیں گے تو ہی علی امین گنڈا پور جلسے کیلیے روانہ ہوسکیں گے، گورنر خیبرپختونخوا

ویب ڈیسک  بدھ 28 اگست 2024
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

 لاہور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ 8 ستمبر کو تحریک انصاف کا جلسہ ہماری مرضی سے ہوگا، اگر ہم چاہیں گے تو ہی علی امین گنڈا پور جلسے کے لیے روانہ ہوسکیں گے۔

گورنر کے پی کے نے میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم چاہیں گے تو علی امین گنڈا پور کے پی کے سے جلسے کے لیے نکل سکیں گے، پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ 22 اگست کی طرح 8 ستمبر کو بھی ناکام ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کے پی کے ہماری مرضی کے بغیر جلسہ نہیں کر سکتے اور اُن کی باتوں سے کبھی جلسہ نہیں ہو سکتا، تحریک انصاف انتشار پارٹی بنتی جاری رہی ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ پنجاب میں مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کی کمیٹیاں کام کر رہی ہیں۔ اس سے قبل داتا دربار میں حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا نے کہا تھا کہ مولانا فضل الرحمان مس کال مارتے ہیں تو پی ٹی آئی کے قائدین فورا اُن کے پاس پہنچ جاتے ہیں، لگتا ہے وہ ایسا رویہ اختیار کر کے تحریک انصاف سے اپنے ماضی کے بدلے لے رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔