گورنر سندھ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کے وفد کی ملاقات

اسٹاف رپورٹر  بدھ 28 اگست 2024
فوٹو- فائل

فوٹو- فائل

  کراچی:  

گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کے 22 رکنی وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں نوجوان لیڈر شپ کی تیاری ، مثبت سرگرمیوں میں نوجوانوں کی شمولیت اور دیگر امور پرتفصیلی مشاورت ہوئی۔

گورنرسندھ نے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کے منتخب اراکین کو مبارک باد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا، انہوں نے کہا کہ کل آبادی کا 60 فیصد سے زائد نوجوان قومی اثاثہ ہے اور اس ضمن میں یوتھ پارلیمنٹ نوجوان لیڈر شپ کی تیاری میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کی تربیت سے پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرنے میں مدد ملے گی، پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کے صدر محمد ابو بکر نے گورنر سندھ کو یوتھ پارلیمنٹ کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔