کراچی: عبداللہ کالج کے قریب مبینہ مقابلہ، دو ڈاکو گرفتار

اسٹاف رپورٹر  بدھ 28 اگست 2024
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

کراچی: شارع نور جہاں پولیس نے عبداللہ کالج کے قریب مبینہ مقابلے میں زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔

شارع نور جہاں پولیس نے نارتھ ناظم آباد بلاک پی میں عبداللہ کالج روڈ کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا ۔

ایس ایچ او فیض الحسن نے بتایا کہ زخمی ڈکیت کی شناخت خالد عرف شینا جبکہ ساتھی کو خانزادہ کے نام سے شناخت کیا گیا جن کے قبضے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

پولیس نے زخمی ڈکیت کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ گرفتار ڈاکوؤں کا کرمنل ریکارڈ سامنے آیا ہے جو متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔تاہم، پولیس زخمی ڈکیت کے دوسرے ساتھی سے وارداتوں کے حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔