کراچی: سچل کے علاقے میں فائرنگ کا واقعہ، 2 افراد زخمی

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 29 اگست 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

کراچی: سچل کے علاقے شمائل ویو اپارٹمنٹ فیز ون میں فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد زخمی ہوگئے جنھیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال لیجایا گیا۔

ان افراد کی شناخت 44 سالہ ندیم اور 23 سالہ طلحہٰ محمود کے نام سے کی گئی۔

اس حوالے سے ایس ایچ او سچل اورنگزیب خٹک نے بتایا کہ واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران پیش آیا ہے جس میں ایک شخص ہاتھ پر جبکہ دوسرا کمر پر گولی لگنے سے زخمی ہوا ہے۔

پولیس اس حوالے سے مضروبین کے بیانات قلمبند کر رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔